اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : mehrnews
جمعرات

26 نومبر 2015

11:31:55 AM
721652

اسلامی جمہوریہ ایران کے لبنان میں سابق سفیر مرحوم رکن آبادی اس سال حج کے موقع پر منی کے المناک واقعہ میں شہید ہوگئے تھے جن کا جنازہ جمعہ کو تہران منتقل کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے لبنان میں سابق سفیر مرحوم غضنفر رکن آبادی اس سال حج کے موقع پر منی کے المناک واقعہ میں شہید ہوگئے جن کا جنازہ جمعہ کو تہران منتقل کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ میں عربی اور افریقی امور کے اہلکار کے مطابق وزارت خارجہ اور ادارہ حج کی طرف مرحوم رکن آبادی کے پیکر پاک کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور جمعہ کو مرحوم غضنفر رکن آبادی کا جنازہ ایران پہنچ جائے گا جناب عبداللہ سہرابی نے کہا کہ رکن آـادی کی تشییع جنازہ میں اعلی ایرانی سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے رکن آبادی ایک مخلص ، مؤمن اور انقلابی سفارتکار تھے جو اس سال حج کے موقع پر منی کے المناک حادثے میں شہید ہوگئے ۔منی کا المناک واقعہ سعودی عرب کے حکام کی غفلت اور نااہلی کی بنا پر رونما ہوا جس میں ہزاروں حجاج شہید اور زخمی ہوگئےجن میں 400 سے زائد ایرانی حاجی بھی شامل ہیں۔

.....

/169