اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
بدھ

25 نومبر 2015

10:00:31 PM
721601

سانحہ منیٰ میں ایرانی سفارتکار کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی

ایران کے ادارہ حج و زیارت نے سانحہ منی میں لاپتہ ہونے والے ایرانی سفارت کار کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ادارہ حج وزیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ لبنان میں ایران کے سابق سفیر غضنفر رکن آبادی کے شہید ہونے کی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے کی گئی ہے۔ انہوں بتایا کہ غضنفر رکن آبادی کی میت اٹھارہ ذی الحج کو مکے کے قریب واقع مقبرہ شہدا نامی قبرستان میں دفن کردی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کی مشترکہ کمیٹی کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر، ان افراد کے اہل خانہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جن کے رشتہ داروں کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم لاپتہ افراد کی میتوں کی تلاش کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال حج کے دوران سعودی انتظامیہ کی لاپرواہی کے نتیجے میں پیش آنے والے سانحہ منی میں  ایرانیوں سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے سات ہزار سے زیادہ حجاج کرام شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲