اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : mehrnews
جمعرات

5 نومبر 2015

10:23:35 AM
718621

66 سال بعد چین اور تائیوان کے صدورملاقات کریں گے

تائیوان کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ملک کے صدر ما ینگ جیو اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے سنگا پور میں ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے سربراہوں کی 66 سالوں میں ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ملک کے صدر ما ینگ جیو اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے سنگا پور میں ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے سربراہوں کی 66 سالوں میں ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔ دونوں رہنما تائیوانی صدر کے دو روزہ دورے کے دوران تعلقات میں بہتری پر بات چیت کی جائے گی ۔ ملاقات کو جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بیجنگ نواز جماعت کُوو مِن ٹنگ کی کامیابی کے امکانات بڑھانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اس جماعت سے تعلق رکھنے والے ما یِنگ جیو کے 2008ء میں صدر بننے کے بعد بیجنگ اور تائیوان کے تعلقات میں گرمجوشی پیدا ہوئی تھی۔ تاہم دوسری جانب چین نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تائیوان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور تائیوان کے سربراہان کی ملاقات میں کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چین کے قوم پرست رہنما سنہ 1949 میں کمیونسٹوں کے ساتھ خانہ جنگی کے بعد تائیوان بھاگ گئے تھے۔ یہ دونوں ممالک سنہ 1949 میں چین کی خانہ جنگی کے دوران الگ ہو گئے تھے تاہم چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169