اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
بدھ

14 اکتوبر 2015

5:54:02 AM
715042

منٰی کے مزید ستّاسی شہداء کی لاشوں کو ایران منتقل کر دیا گیا ہے

منی میں رونما ہونے والے سانحے کے مزید ستّاسی ایرانی شہداء کی لاشیں چار روز کی تاخیر کے بعد ایران منتقل کردی گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس طیارے کو جمعہ کے روز تہران پہنچنا تھا مگر ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ کے بقول لاشوں کی شناخت کا عمل سست ہونے کی بناء پر ایرانی شہدا کو تہران منتقل کئے جانے کا چوتھا مرحلہ، تاخیر کے ساتھ انجام پایا۔

ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی کا کہنا ہے کہ دیگر ملکوں کے مطالبات اور منی کے سانحے میں شہید ہونے والے مختلف ملکوں کے حجاج کے اہل خانہ کی جانب سے، کئے جانے والے مطالبات نیز انجام پانے والی کوششوں کی بناء پر متعلقہ سعودی حکام کی جانب سے مزید حساسیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اسی بناء پر ایرانی شہدا کو منتقل کئے جانے کا چوتھا مرحلہ تاخیر کے ساتھ انجام پایا۔

واضح رہے کہ اب تک تین سو ننانوے ایرانی شہدا کی لاشیں ایران منتقل کی جا چکی ہیں جبکہ پینسٹھ دیگر ایرانی حجاج کرام کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں ہے.

.....

/169