اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہرنیوز
پیر

12 اکتوبر 2015

12:49:22 PM
714818

97 پاکستانی حجاج کے جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی

پاکستانی وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 97 پاکستانیوں کے جانبحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 20 تاحال لاپتہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 97 پاکستانیوں کے جانبحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 20 تاحال لاپتہ ہیں۔ سعودی عرب کے حکام کی نااہلی، لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے اس سال حج کے دوران منی میں المناک سانحہ رنما ہوا جس میں 28 ممالک کے  5000 سے زائد حجاج کرام جانبحق ہوگئے جن میں 97 پاکستانی بھی شامل ہیں پاکستان اپنے حجاج کی تعداد کا بتدریج اعلان کررہا ہے۔ جن میں سے 56 کی تصدیق سعودی حکام اور 41 کی تصدیق عینی شاہدین اور لواحقین نے کی ہے۔ 56 پاکستانی شہداء کو مکہ کے المعصم قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے جب کہ 41 کی تدفین تاحال نہ ہو سکی۔ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے پاکستانی حکومت پر سعودی عرب کی جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پاکستانی حجاج کی شناخت اور انھیں وطن واپس لانے کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا اور سعودی حکام نے پاکستانی حجاج کو بھی اجتماعی قبروں میں دفن کردیا ہے۔ سعودی حکام نے اس سال حج کے دوران حجاج کرام کی لاشوں کی بھی بے حرمتی کی اور سانحہ منی کے زخمیوں کو تشنہ لب تڑپا تڑپا کر شہید کردیا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا وحشیانہ مخفی چہرہ یمن پر مسلط کردہ جنگ اور سانحہ منی کے بعد عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲