اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
پیر

31 اگست 2015

10:33:42 AM
708489

ملائیشیا کے وزیر اعظم کا حکومت کے مخالفین پر الزام

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے حکومت مخالف احتجاج کرنے والوں پر ملکی ترقی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب تون رزاق نے اتوار کے دن کہا کہ حکومت مخالف مظاہرے کرنے والے اس بات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کے دیہی علاقوں نے حالیہ برسوں کے دوران بہت زیادہ ترقی کی ہے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب تون رزاق کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف مظاہرے کرانے والوں کو عوام کی ذرّہ برابر فکر نہیں ہے۔ دوسری جانب ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے مظاہرے میں مسلسل دوسرے دن شرکت کے دوران نجیب رزاق کی حکومت کی سرنگونی کے لئے عوام سے بھر پور تحریک چلانے کی اپیل کی۔ حالیہ دنوں میں کوالالمپور میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعض شرکا نے اپنی زرد رنگ کی قمیصوں پر دو ارب ساٹھ کروڑ کا عدد لکھوایا تھا۔ ان کا اشارہ نجیب تون ر‌زاق کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروائے جانے والے والے دو ارب ساٹھ کروڑ رنگٹ کی جانب تھا۔ واضح رہے کہ رنگٹ ملائیشیا کی کرنسی کا نام ہے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے دعوی کیا ہےکہ سنہ دو ہزار تیرہ میں مشرق وسطی کے ایک ملک نے یہ رقم ان کو انتخاتی مہم چلانے کے لئے تحفے کے طور پر دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲