اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

22 اگست 2015

8:26:49 PM
707265

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اجلاس کی اختتامی تقریب میں

اسمبلی کے تمام اراکین پوری دنیا میں شیعہ مذہب کو رسمیت دلوانے کی کوشش کریں: آیت اللہ اختری

آیت اللہ اختری نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تمام اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں شیعہ مذہب کو رسمیت دلوانے کے لیے بھر پور جد و جہد کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اسلام مخالف دشمنوں کی عالمی سازشوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ دشمنوں نے اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کو مٹانے کے لیے کمر کس رکھی ہے اور یمن، عراق، شام، نائجیریہ، افغانستان اور پاکستان میں کتنی بے دردی سے مسلمان عورتوں مردوں کا قتل کیا جا رہا ہے لیکن آخر کار وہ اپنی سازشوں میں ناکام ہو کر رہیں گے۔
آیت اللہ اختری نے موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسمبلی کے تمام اراکین کو ذمہ دار ٹھہراتے دیتے ہوئے کہا: مذہب تشیع میں موجود اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے لیے شیعہ تجار کو اپنے ساتھ جوڑنا اور ان کے سرمایہ سے اہل بیت(ع) کی راہ میں استفادہ کرنا اس دور کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے اہل بیت(ع) یونیورسٹی میں شیعہ طالب علموں کے داخلے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی میں تقریبا ضرورت بھر کے تمام سبجیکٹ پڑھائے جاتے ہیں اور عالمی سطح پر شیعہ طالب علموں کو اس کا استقبال کرنا چاہیے۔
انہوں نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سے مربوطہ علاقائی تنظیموں سے گزارش کی کہ وہ ان مواقع پر جہاں عالمی طور پر احتجاجی دھرنے دینے اور مظاہرے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سڑکوں پر نکالا کریں اور اپنا اجتماعی احتجاج ریکارڈ کروایا کریں۔
آیت اللہ اختری نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تمام اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں شیعہ مذہب کو رسمیت دلوانے کے لیے بھر پور جد و جہد کریں۔
انہوں نے اسلامی اور شیعی مناسبتوں جیسے غدیر، اربعین، مھدویت اور اعتکاف وغیرہ کے مواقع پر عمومی پروگرام کا انعقاد کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مواقع ہیں جن سے دین کی تبلیغ کے لیے بہترین فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے  انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اربعین حسینی میں ہر سال پہلے سال سے زیادہ کاروان کربلا کی زیارت کے لیے نکلیں تاکہ دشمنوں کو اہل تشیع کی عظمت و ابہت کا احساس ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲