اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

21 اگست 2015

10:31:50 AM
707012

نائب وزیر خارجہ کا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب

رہبر انقلاب اسلامی نے باطل طاقتوں کے سامنے جھکنے سے ویسے ہی انکار کیا جیسے امام حسین (ع) نے انکار بیعت کیا تھا

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کر کے یہ خیال کیا کہ ایران گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا لیکن ایران کے عوام نے اہل بیت اطہار کی سیرت کی پیروری کرتے ہوئے مقاومت کی اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجمع جہانی اہل بیت(ع) کی جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور ۱ + ۵ ممالک کے ساتھ ہوئے جوہری مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ کامیاب ہو یا نہ ہو وہ اپنی جگہ ہے لیکن بذات خود یہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات  تمام عالم تشیع کے لیے ایک عظیم تجربہ ہے اور وہ یہ ہے کہ مقاومت کے ساتھ اپنے ارادے کو منوایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں حاصل شدہ کامیابی صرف مذاکراتی ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ نہیں بلکہ پوری ملت ایران کی زحمتوں کا نتیجہ ہے اس لیے کہ انہوں نے اتنے سال پابندیوں اور دباو کا مقابلہ کیا اور مقاومت کا مظاہرہ کیا۔
ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے رکن نے کہا کہ بارہ سال پہلے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ایٹمی پلانٹ پر جھگڑا شروع ہوا اور مغربی طاقتوں نے ایران پر پابندی عائد کر کے ایران کو ایٹمی انرجی حاصل کرنے سے محروم کرنے کی کوشش شروع کر دی۔
ڈاکٹر عراقچی نے مزید کہا: مغرب کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی انرجی حاصل نہیں کر سکتا اور ایران کا کہنا تھا کہ ایٹمی انرجی حاصل کرنا ہمارا مسلم حق ہے لہذا ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان ارادوں کی جنگ شروع ہو گئی بارہ سال مسلسل جد و جہد اور مقاومت کے بعد آخر کار ایران نے اپنے ارادے کے سامنے پوری دنیا کو تسلیم ہوتے ہوئے دیکھ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اہل بیت(ع) کی تعلیمات کے زیر سایہ ظالم کی ہٹ دھرمیوں کے سامنے کبھی نہیں جھک سکتا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کر کے یہ خیال کیا کہ ایران گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا لیکن ایران کے عوام نے اہل بیت اطہار کی سیرت کی پیروری کرتے ہوئے مقاومت کی اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے باطل طاقتوں کے سامنے جھکنے سے ویسے ہی انکار کیا جیسے امام حسین (ع) نے انکار بیعت کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن مخصوصا صیہونی ریاست دسیوں کروڑ ڈالر خرچ کر رہے ہیں کہ اس معاہدے کو ناکام بنائیں اور اسے اجرائی مرحلے تک نہ پہنچنے دیں اوریہ چیز خود باعث بنی ہے کہ امریکہ اور صیہونی ریاست کے درمیان تاریخی اختلاف وجود میں آئے انہوں نے کہا کہ معاہدہ اجرائی مرحلے تک پہنچے یا نہ پہنچے دنیا میں ایران کا اقتدار جلوہ نما ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲