اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

20 اگست 2015

10:02:36 AM
706852

ڈاکٹر صالحی کے ساتھ ابنا کا انٹرویو

ایران ایٹمی مذاکرات میں کامیابی کے بعد بھی داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد میں شامل نہیں ہو گا

انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے دین اسلام کو دوبارہ زندگی دی اور اسلامی حکومت کو قائم کیا اور اس قیمتی گوہر کو انسانی سماج کے لیے پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ایٹمی انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے چھٹے اجلاس میں ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: ظالم حکمرانوں نے ۱۴۰۰ سالوں سے اسلام کو محو کرنے کی کوشش کی لیکن اسلام ناب روز بروز پورے اقتدار کے ساتھ دنیا میں سامنے آ رہا ہے۔
ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ اگر لوگوں کو اسلام کی صحیح پہچان کروانے کا موقع دیا جاتا تو مسلمانوں کی یہ حالت نہ ہوتی جس میں وہ اس وقت گرفتار ہیں کہا: ایسی صورت میں غیر مسلمان بھی کبھی ظلم و ستم اور بے انصافی کا شکار نہ ہوتے۔
انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے دین اسلام کو دوبارہ زندگی دی اور اسلامی حکومت کو قائم کیا اور اس قیمتی گوہر کو انسانی سماج کے لیے پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران جہان اسلام کا ام القریٰ قرار پایا ہے اور دین ناب محمدی کا پرچم صرف ایران سے پوری دنیا میں لہرایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر صالحی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایٹمی مذاکرات میں کامیابی کے بعد ایران داعش کے خلاف بین الاقوامی امریکی اتحاد میں شامل ہو جائے گا؟ کہا: ہم اپنا کام جاری رکھیں گے ہمیں ایسے نام نہاد اتحاد میں شمولیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر انحراف اور کج فکری کا مناسب طریقے سے مقابلہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲