اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

20 اگست 2015

9:44:27 AM
706851

شیخ نعیم قاسم کے ساتھ ابنا کی گفتگو

سعودی عرب کو یمن میں بھاری شکست کا سامنا ہے

سیخ نعیم قاسم نے یمن میں سعودی عرب کو ملی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب کا یمن میں اتنے وسیع پیمانے پر تخریب کاری کرنا صرف اس مقصد کے لیے تھا کہ وہ اس ملک سے بھگائے گئے اپنے مزدوروں کو واپس لوٹائے جس میں وہ ابھی تک ناکام ہو رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اجلاس میں ابنا کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے اسٹراٹیجیک شہر’’ الزبدانی‘‘ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الزبدانی شہر لبنان کی سرحد پر واقع ہے اور اس شہر میں دھشتگردوں کا پایا جانا بیروت دمشق بین الاقوامی شاہرہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم نے اس شہر میں دھشتگردوں کے ساتھ جاری پیکار میں حزب اللہ کو حاصل کامیابی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ الزبدانی شہر کو دھشتگردوں سے بچانا بہت ضروری ہے اسی وجہ سے حزب اللہ اور شامی فورس مشترکہ طور پر اس شہر میں دھشتگردوں کو نابود کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے یمن میں جاری جنگ کی طرف اشارہ کیا اور کہا: یمن مظلوم ہے اور سعودی عرب کی جارحیت اس ملک میں لگاتار جاری ہے گزشتہ پانچ مہینوں سے یمن کے مظلوم عوام سعودی بمبوں کے نیچے خاک و خون میں لپ پت ہو رہے ہیں۔


سیخ نعیم قاسم نے یمن میں سعودی عرب کو ملی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب کا یمن میں اتنے وسیع پیمانے پر تخریب کاری کرنا صرف اس مقصد کے لیے تھا کہ وہ اس ملک سے بھگائے گئے اپنے مزدوروں کو واپس لوٹائے جس میں وہ ابھی تک ناکام ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کسی بھی صورت میں یمن میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا چاہے جتنی بھی دیر اپنے حملے جاری رکھے۔
انہوں نے عراق کی تقسیم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم قطعی طور پر عراق کی تقسیم کے مخالف ہیں اور خود عراق کے عوام بھی اس چیز کے مخالف ہیں وہ تقسیم جس کی امریکہ بات کر رہا ہے وہ صرف اسرائیل کے نفع میں ہے باقی کسی کو اس فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲