اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

20 اگست 2015

8:43:09 AM
706850

نوری مالکی کے ساتھ ابنا کی گفتگو

علاقے میں تمام فتنوں کی جڑ سعودی عرب ہے/ عراق میں رضاکار فورس کامیابی کی طرف گامزن ہیں

نوری مالکی نے ابنا کے نامہ نگار کے اس سوال کے جواب میں کہ کس نے عراق کو اجاڑا ہے؟ کہا: سعودی عرب تمام فتنوں کی جڑ ہے صدام کے دور سے اب تک عراق میں سعودی عرب کی گندی پالیسی جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے تہران میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس میں ابنا نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں عراق کے حالات کا جائزہ لیا اور دھشتگردوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور رضاکار فورس کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عربی اور غربی میڈیا عراقی فورس پر بے جا تہمتیں لگا کر انہیں دھشتگردوں کے مقابلے میں ضعیف قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ الحمد للہ عراقی فوج رضاکار فورس کے تعاون سے دھشتگردوں کا مقابلہ کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہے۔
نوری مالکی نے عراقی فوج کو مسلسل حاصل ہونے والی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دشمن ہمارے جوانوں کے ہاتھوں بہت جلد نابود ہو جائے گا۔ انہوں نے رضاکار گروہ ’’حشد الشعبی‘‘ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورس ہم نے ایران کے بسیجیوں کو نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے بنائی ہے جس میں تمام رضاکار اور مجاہد جوان ہیں۔


عراق کے اسلامی گروہ ’’حزب الدعوہ‘‘ کے سکریٹری جنرل نے رضاکار فورس کی توانائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ رضاکار فورس صرف کامیابی یا شہادت کے جذبے سے میدان جنگ میں بر سر پیکار ہیں اسی وجہ سے ان میں میدان سے فرار کرنے یا خیانت کرنے کا خدشہ نہیں پایا جاتا۔
انہوں نے عراق کی تقسیم کے لیے جاری عالمی استکبار کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں عراق کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اگر چہ خود عراق کے اندر کچھ لوگ عراق کے پاش پاش ہونے کے قائل ہیں۔
نوری مالکی نے اسلامی ممالک پر آل سعود کے جاری جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ جس بحران کا شکار ہے وہ صرف وہابی فرقے کی وجہ سے ہے وہابی فرقہ ایک انحرافی عقائد کے ساتھ پورے خطے پر اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ سعودی عرب کی حکومت تمام مسلمانوں کو رنج و الم میں مبتلا کئے ہوئے ہے اور یہ چیز نہ صرف ابھی شروع ہوئی ہے بلکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے بھی علاقے میں مسلمان سعودی عرب کے جرائم سے پریشان تھے۔
نوری مالکی نے ابنا کے نامہ نگار کے اس سوال کے جواب میں کہ کس نے عراق کو اجاڑا ہے؟ کہا: سعودی عرب تمام فتنوں کی جڑ ہے صدام کے دور سے اب تک عراق میں سعودی عرب کی گندی پالیسی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آل سعود قوم پرستی کے قائل ہیں اور خود سعودی عرب میں بھی شیعوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں بحرین پر ظلم کر رہے ہیں یمن پر ان کی جارحیت جاری ہے شام میں ان کی وجہ سے قتل و غارت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے سابق صدر نے مجھ سے پوچھا کہ علاقے کو دھشتگردی سے بچانے کا راستہ کیا ہے تو میں نے جواب  میں کہا کہ سعودی عرب کو بین الاقوامی اداروں کی زیر نظر قرار دیا جائے اس ملک کے اسکولوں میں تعلیمی نصاب کو بدلا جائے اور جن مراکز میں دھشتگردی کی تعلیم دی جا رہی ہے انہیں نابود کیا جائے۔
نوری مالکی نے آخر میں کہا: اگر سعودی عرب اپنی پالیسی نہ بدلے تو علاقہ میں کبھی بھی امن و سکون قائم نہیں ہو سکتا۔ البتہ مجھے امید ہے کہ سعودی عرب کی قوم بھی دھیرے دھیرے بیدار ہو رہی ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲