اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

16 اگست 2015

12:39:22 PM
706219

مسلمان اہل بیت(ع) کے نقش قدم پر چلنے سے شرم محسوس نہیں کرتے+ تصاویر

انہوں نے کہا کہ ائمہ طاہرین (ع) کا عدالتی پہلو، تمام مسلمانوں کی زندگی کا حقیقی محور ہونا چاہیے مکتب اہلبیت(ع) ائمہ طاہرین مخصوصا امام حسین، امام باقر اور امام صادق علیہم السلام کی قربانیوں سے آج تک زندہ ہے بلکہ آج پوری دنیا میں اس دین کا بول بالا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ادارہ ثقافت کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین نجف لک زائی نے جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس کے دوران امام سجاد علیہ السلام کے موضوع پر منعقد کی گئی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا اس طرح کی کانفرنسیں منعقد کرنے کا مقصد اہل بیت اطہار (ع) کے عدالتی پہلو کو پہچنوانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: تمام مسلمان اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرتے اور ان کے نقش قدم پر چلنے سے شرم محسوس نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ائمہ طاہرین (ع) کا عدالتی پہلو، تمام مسلمانوں کی زندگی کا حقیقی محور ہونا چاہیے مکتب اہلبیت(ع) ائمہ طاہرین مخصوصا امام حسین، امام باقر اور امام صادق علیہم السلام کی قربانیوں سے آج تک زندہ ہے بلکہ آج پوری دنیا میں اس دین کا بول بالا ہے۔
ڈاکٹر لک زائی نے امام سجاد علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے صحیفہ سجادیہ کے مختلف موضوعات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ صحیفہ سجادیہ میں پائے جانے والے موضوعات وہ ہیں جن پر عالم اسلام کے دنشوروں کو تحقیقات کرنا چاہیے اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کو فخر حاصل ہے کہ اس نے آپ کی عظیم شخصیت پر ایک مختصر پروگرام کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
انہوں نے ائمہ طاہرین(ع) کی تعلیمات کو عام کرنے میں اسمبلی کی کاوشوں کو بھی ناچیز گردانتے ہوئے کہا کہ یہ وہ وادی ہے جس میں جتنا کام کیا جائے ناکافی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲