اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

16 اگست 2015

6:24:38 AM
706137

مجمع جہانی اہلبیت(ع) کے اجلاس میں

امام سجاد (ع) پر عالمی کانفرنس میں صحیفہ سجادیہ پر تخصصی نشست

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے چھٹے اجلاس میں امام سجاد علیہ السلام پر منعقدہ کانفرنس میں پہلی تخصصی نشست منعقد کی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے پہلے روز امام سجاد علیہ السلام کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ’’صحیفہ سجادیہ‘‘ کے عنوان سے ایک تخصصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کے فرائض آیت اللہ محمد علی تسخیری نے انجام دئے۔
اس نشست میں ’’ صحیفہ سجادیہ میں نبوت، صحیفہ سجادیہ اور قرآن ، صحیفہ سجادیہ میں عرفانی پہلو، وغیرہ جیسے مختلف موضوعات پر مقالات پیش کئے گئے اور دیگر کئی علمی موضوعات پر تحقیقی گفتگو کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲۔