اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

16 اگست 2015

5:59:13 AM
706132

آج شیعوں کے خلاف تاریخی یلغار ہو رہی ہے: لبنانی پارلیمنٹ کے نمائندے

خلیل حمدان نے مزید کہا: ہمیں دنیا کے حالات سے بخوبی آگاہ رہنا چاہیے اور میں اس کانفرنس سے درخواست کروں گا کہ اس کے اختتامی بیانیہ میں لیبیا کی جیلوں سے امام موسی صدر کی آزادی کا مطالبہ کیا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے سربراہ ’’نبیہ بری‘‘ کے خصوصی نمائندے نے مجمع جہانی اہل بیت(ع) کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شیعوں پر جاری ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج اہل بیت(ع) کے پیروکاروں پر ایک تاریخی یلغار ہو رہی ہے ایسی یلغار جو صرف وہابیوں کے ذریعے نہیں بلکہ عالمی استکبار کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ شام اور عراق میں اس کی واضح مثال پائی جاتی ہے۔
خلیل حمدان نے کہا: امام موسی صدر بہت جلدی تکفیری صیہونی دھشتگردی کی طرف متوجہ ہو گئے تھے اور انہوں نے یہ کہا تھا کہ بدترین دھشتگردی وہ دھشتگردی ہے جو ایک سیاسی مسئلے میں تبدیل ہو جائے آج علاقے میں ایسی دھشتگردی جاری ہے جس کو فنڈنگ بعض ممالک کے مرکزی بنک کر رہے ہیں۔ اور سرکاری کشتیوں کے ذریعے دھشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
خلیل حمدان نے مزید کہا: ہمیں دنیا کے حالات سے بخوبی آگاہ رہنا چاہیے اور میں اس کانفرنس سے درخواست کروں گا کہ اس کے اختتامی بیانیہ میں لیبیا کی جیلوں سے امام موسی صدر کی آزادی کا مطالبہ کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲