اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

16 اگست 2015

5:38:58 AM
706129

سید عمار حکیم نے کہا: آج اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کے لیے خود کو پہچنوانے کی بہترین اور تاریخی فرصت ہے کہ جو صدہا سال شیعوں کی تلاش و کوشش کا نتیجہ ہے۔ اور یہ تاریخی فرصت اسلامی انقلاب اور امام خمینی و رہبر انقلاب کی وجہ سے وجود میں آئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی پارلیمنٹ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے مجمع جہانی اہلبیت(ع) کی جنرل اسمبلی کے چھٹے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم گزشتہ کئی دھائیوں سے ایران میں اس طرح کی عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کا مشاہدہ کرتے آئے ہیں لیکن اس بار کی یہ کانفرنس ایسے حال میں منعقد ہو رہی ہے کہ عالم اسلام ایک خوفناک طرح کے حالات سے گزر رہا ہے۔
سید عمار حکیم نے کہا کہ سپر پاور طاقتیں ترقی پذیر ممالک کا مقابلہ کرنے کی جرئت نہیں رکھتیں جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی مذاکرات میں دیکھا گیا۔ علاقے میں بین الاقوام سطح کے تعلقات میں تبدیلی رونما ہو گئی ہے اور دھشتگردی تیزی سے پھیل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: آج اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کے لیے خود کو پہچنوانے کی بہترین اور تاریخی فرصت ہے کہ جو صدہا سال شیعوں کی تلاش و کوشش کا نتیجہ ہے۔ اور یہ تاریخی فرصت اسلامی انقلاب اور امام خمینی و رہبر انقلاب کی وجہ سے وجود میں آئی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسلامی انقلاب کے مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ہمیشہ سے مستضعف اور مظلوم قوموں کی حمایت کی ہے کہا: اسلامی انقلاب کا مقصد ایسی حکومت کو تشکیل دینا تھا جو امام زمانہ (ع) کے ظہور کے لیے زمین ہموار کرے ہماری اسٹراٹجیک شیعوں کے لیے ایسی ہی حکومت وجود میں لانا ہے جو مکتب اہل بیت کے پیروکاروں کے لیے امن و سلامتی کا تحفہ لائے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ شیعوں کو چاہیے کہ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھائیں اور اقتصادی اعتبار سے شیعوں کو قوی کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲