اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ۔
اتوار

19 جولائی 2015

10:02:00 AM
701396

آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں انتہا پسندی کے خلاف مظاہرے

آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں انتہا پسندی اور نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں انتہا پسندی اور نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ میلبورن اور سڈنی میں کئے جانے والے مظاہروں پر انتہا پسندی کے حامیوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ سڈنی میں ہونے والی جھڑپ کو ختم کرانے کے لئے پولیس نے فورا مداخلت کی۔ آسٹریلیا کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے دن ہونے والے مظاہرے کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں انتہا پسندی کے حامی اور مخالف ہزاروں افراد نے ہفتے کے دن بھی میلبورن سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے تھے۔ ملبورن شہر میں انتہاپسندوں کے تشدد آمیز رویے کی وجہ سے اس شہر میں جھڑپ شروع ہو گئی۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت اپنے ملک کے مسلمان شہریوں کے سیاسی اور شہری حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲