اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : geourdu
اتوار

12 جولائی 2015

5:21:38 AM
700383

چینی نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول مذہب اسلام ہے

2010ء کے پیو ریسرچ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً دو کروڑ 3 3 لاکھ تھی جو کل چینی آبادی کا 1عشاریہ 8فیصد ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلام چینی نوجوانوں میںسب سے زیادہ مقبول دین ہے۔ بیجنگ کی رینمن یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر کی طرف سے چین میں مذہب پر کیے گئے سروے کے مطابق لادین ریاست کی طرف سے تسلیم شدہ پانچ مذاہب میں اسلام 30سال سے کم عمر نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ چینی مسلمانوں کی 22اعشاریہ 4 فیصد آبادی اسی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ 2010ء کے پیو ریسرچ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً دو کروڑ 3 3 لاکھ تھی جو کل چینی آبادی کا 1عشاریہ 8فیصد ہے۔ سینٹر نے2030ء تک چین میں3کروڑ مسلم آبادی ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ نئے اعداد و شمار رمضان کے مقدس اسلامی مہینے میں مسلمانوں پر متنازع اقدامات کے نفاذ کے بعد سامنے آئے۔

.......

/169