اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
منگل

30 جون 2015

2:36:12 PM
698196

انڈونیشیا میں طیارہ کی تباہی میں 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رشیاٹوڈے نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں  30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخی ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیا کے فوجی ترجمان کے مطابق فوج کے زیر استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہرمدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی جس میں 12 افراد سوارتھے۔ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اوردیگر املاک کو آگ لگ گئی۔ ریسکیو عملے نے اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ طیارے کے ملبے اورعمارتوں میں موجود دیگر زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲