اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
جمعہ

26 جون 2015

1:16:43 AM
697354

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ: ایران کے ایٹمی مذاکرات شمالی کوریا کے لئے نمونہ

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ سے نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات شمالی کوریا کے لئے مثالی حیثیت رکھتے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات شمالی کوریا کے ترک ایٹمی اسلحہ کے بارے میں چھے فریقی مذاکرات کے لئے مثالی حیثیت رکھتے ہیں- انہوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا ایران کے ایٹمی مذاکرات کو نمونہ بناکر ایک بار پھر چھے فریقی مذاکرات کے انعقاد کا ماحول بنا سکتا ہے- جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا نتیجہ شمالی کوریا کے لئے گوشہ نشینی اور پابندیوں کے علاوہ کچھ اور نہیں ہوگا- ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری شمالی کوریا کے ترک ایٹمی اسلحہ کے بارے میں چھے فریقی مذاکرات جاری رکھنے کے لئے اپنی پوری کوشش کرے گی- شمالی کوریا کے چھے فریقی ترک ایٹمی اسلحہ مذاکرات میں شمالی کوریا، جنوبی کوریا، چین، امریکا، روس اور جاپان شامل ہیں- واضح رہے کہ یہ مذاکرات دو ہزار آٹھ سے تعطل کا شکار ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169