اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irna.ir
جمعرات

7 مئی 2015

7:36:56 AM
688693

ایران اور انڈونیشیا پاور پلانٹس کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھائیں گے

انڈونیشیا پنج سالہ ترقیاتی منصوبے کے تحت بجلی کی پیداوار میں 35 ہزار میگاواٹ اضافہ کرنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران انڈونیشیا کی توانائی صلاحیت او پاور پلانٹس کی توسیع اور پیشرفت میں اہم کردار اور تعاون کرسکتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انڈونیشیا پنج سالہ ترقیاتی منصوبے کے تحت بجلی کی پیداوار میں 35 ہزار میگاواٹ اضافہ کرنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران انڈونیشیا کی توانائی صلاحیت او پاور پلانٹس کی توسیع اور پیشرفت میں اہم کردار اور تعاون کرسکتا ہے. بہت سے ماہرين كي نظر ميں، انڈونيشي حكومت كے پنج سالہ ترقياتي منصوبہ اور 35 ہزار ميگاواٹ توانائي ميں اضافہ كرنے والے عزم صرف باتوں كي حد تك ہوسكتي ہے مگر انڈونيشيائي صدر نے ان منصوبوں كي جلد تكميلي كے لئے پرعزم ہيں.
اس حوالے سے انڈونيشيا ايران كے ساتھ فني اور تكنيكي شعبوں ميں تعاون كي خواہش ركھتا ہے اور حاليہ دنوں ميں نائب ايراني صدر 'محمد باقر نوبخت' نے انڈونيشيا كا دورہ كيا تھا انہوں نے اپنے انڈونيشيائي ہم منصب سے ملاقات كي جس ميں انڈونيشيائي رہنما نے اعلان كيا كہ ان كا ملك بجلي گہروں كي تعمير اور توسيع ميں ايران كے ساتھ تعاون كا خواہاں ہے.
جكارتہ ميں تعينات ايراني سفير 'ولي اللہ محمدي' نے اس حوالے سے بتايا ہے كہ ايراني نجي شعبے انڈونيشيا كے تعميراتي اور ترقياتي شعبوں ميں تعاون كرنا چاہتے ہيں جس كے لئے دونوں ممالك كے درميان مذاكرات كئے جارہے ہيں.
نائب ايراني صدر نوبخت نے كہا كہ انڈونيشيا نے اپنے شہري علاقوں كي تعميرنو كے لئے كوشاں ہے تاہم اس حوالے سے ايران انڈونيشيا كے ساتھ تعاون بڑھانے پر آمادہ ہے.
گزشتہ ماہ ايراني صدر حجت الاسلام و المسلمين 'حسن روحاني' نے جكارتہ كا دورہ كرتے ہوئے اپنے انڈونيشيائي ہم منصب كے ساتھ ملاقات ميں اہم امور پر مذاكرات كئے اور يہ دورہ تہران اور جكارتہ كے درميان تعلقات ميں ايك اہم سنگ ميل ثابت ہوگي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲