اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar
پیر

27 اپریل 2015

6:28:42 PM
686790

جاپان امریکہ فوجی تعاون میں فروغ کے خلاف مظاہرے

جاپان کے سیکڑوں شہریوں نے ٹوکیو اور واشنگٹن کے درمیان فوجی تعاون کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں وزیراعظم کے دفتر کے سامنے پیر کو ہونے والے مظاہرے میں اس نظرثانی پر احتجاج کیا جو امریکہ اور جاپان کے دفاعی تعاون میں اضافے پر منتج ہوگی۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اس مقصد کے حصونل کے لئے جاپان اور امریکہ کے وزرائے دفاع پیر کو نیویارک میں ملاقات کی۔ توقع ہے کہ طرفین اس ملاقات کے نتیجے میں امریکہ اور جاپان کے فوجی تعاون کے میں اضافہ کردیا جائے گا- بتایا جاتا ہے کہ باہمی تعاون میں نظر ثانی کے مقصد سے ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں امریکی فوج کے ساتھ جاپان کا دفاعی تعاون بڑھ جائے گا اور ان فورسز کی جغرافیائی محدودیت ختم ہو جائے گی۔

.......

/169