اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

18 اپریل 2015

6:59:57 PM
684724

آسٹریلیا میں دوسری بار مسجد نذر آتش+تصاویر

آسٹریلیا کے شہر کوینسلینڈ میں دوسری بار شرپسندوں نے ایک مسجد کو اپنے تشدد کا نشانہ بنا کر اسے نذر آتش کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسٹریلیا کے شہر کوینسلینڈ میں دوسری بار شرپسندوں نے ایک مسجد کو اپنے تشدد کا نشانہ بنا کر اسے نذر آتش کر دیا ہے۔
شرپسندوں نے اس مسجد کو نذر آتش کر کے بھاری نقصان پہنچایا ہے جبکہ اس ملک کی پولیس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے۔
تین ماہ قبل بھی اسی مسجد کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس میں آگ لگا دی گئی تھی محکمہ پولیس ان دونوں واقعات کو آپس میں مرتبط جانتے ہوئے تحقیقات کر رہا ہے۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ آسٹریلیا کے مسلمان اس ملک میں اسلاموفوبیا کی نئی لہر پھیلنے سے خوفزدہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲