اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : mehr
ہفتہ

11 اپریل 2015

4:24:36 AM
682646

امریکی صدر کے بیان پر چین کا ردعمل

چین کی حکومت نے بحیرۂ جنوبی چین ( South China Sea ) میں اپنے اقدامات پر امریکہ کی تنقید کے خلاف ردعمل ظاہر کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے بحیرۂ جنوبی چین ( South China Sea ) میں بیجنگ کے اقدامات کے بارے میں امریکی صدر باراک اوباما کے بیان کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو خطے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہئے- چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ بحیرۂ جنوبی چین میں امن و استحکام کے قیام کی کوشش کی ہے- ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر باراک اوباما کے بیان کو بےبنیاد دعوے سے تعبیر کیا- اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین اپنی فوجی طاقت کا غلط استعمال کر کے دوسرے ممالک کو اپنی پیروی پر مجبور کر رہا ہے- واضح رہے کہ فلپائن کی حکومت نے مارچ کے اواخر میں چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ بحیرۂ جنوبی چین پر مکمل طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے-

.......

/169