اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
بدھ

8 اپریل 2015

1:55:48 PM
682019

جاپان: امریکی فوجی اڈا قائم کرنے کی مخالفت

جاپان کے جزیرہ اوکیناوا کے چھہتر فیصد باشندوں نے اس جزیرے میں امریکی فوجی اڈا بنانے کی مخالفت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اوکیناوا ٹائمز نے ایک سروے کرایا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جزیرہ اوکیناوا کے چھہتر فیصد باشندوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے جزیرے میں بالخصوص اس کے ھنوکو علاقے میں امریکی فوجی اڈا قائم کرنے کے مخالف ہیں- اس رپورٹ کے مطابق اس سروے میں شرکت کرنے والوں میں تراسی فیصد لوگوں نے جزیرہ فوتنما سے امریکی فوجی اڈا اوکیناوا منتقل کرنے کی کارروائیوں کو روکنے پر مبنی اوکیناوا کے گورنر تاکشی اوناگا کے فیصلے کی حمایت کی ہے- قابل ذکر ہے کہ جاپان کے جزیرہ اوکیناوا کے باشندوں نے بارہا مظاہرے کر کے اس جزیرے میں موجود امریکی فوجی اڈے کے خلاف احتجاج کیا ہے- ان کا کہنا ہے کہ جزیرہ اوکیناوا میں ہزاروں امریکیوں کی موجودگی خوف و وحشت کے علاوہ ماحولیات کی آلودگی اور عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو تقویت پہنچا رہی ہے- دوسری جنگ عظیم کے اختتام سے انیس سو بہتر تک جزیرہ اوکیناوا پر امریکہ کا قبصہ تھا- جاپان میں امریکہ کے سینتالیس ہزار فوجی موجود ہیں جن کی بڑی تعداد جزیرہ اوکیناوا میں ہے-

.......

/169