اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیو تہران
بدھ

25 مارچ 2015

2:06:43 PM
678913

آسٹریلیا، داعش میں شمولیت کی کوشش پر دو افراد گرفتار

آسٹریلیا نے ممکنہ طور پر دہشت گرد گروہوں میں شامل ہونے والے اپنے دو سو شہریوں کو مشرق وسطی جانے سے روک دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی پولیس کے انسداد دہشت گردی شعبے نے تین لڑکوں سمیت دو سو مشکوک افراد سے مشرق وسطی کا سفر کرنے سے قبل آسٹریلیا کے ہوائی اڈوں پر پوچھ گچھ کی اور انھیں عراق اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا۔ آسٹریلیا کے حکام نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ سولہ اور سترہ سالہ دو بھائیوں کو آٹھ مارچ کو اپنے والدین کی اجازت کے بغیر ترکی جانے کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے قبل سڈنی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ آسٹریلیا کا انسداد دہشت گردی یونٹ گزشتہ سال جولائی کے مہینے سے آسٹریلیا کے آٹھ ہوائی اڈوں پر تعینات ہے اور اس نے عراق اور شام کا سفر کرنے اور ممکنہ طور پر دہشت گرد گروہوں میں شامل ہونے کے شبہے میں دو سو افراد کو سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر نے بھی آسٹریلوی نوجوانوں کی داعش میں شمولیت کو ملک کے لیے ایک بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا ہے کہ "موت کا فرقہ" انٹرنیٹ کے ذریعے آسٹریلوی نوجوانوں کے ذہنوں میں داخل ہو کر ان کی برین واشنگ کر رہا ہے۔ آسٹریلوی اخبار نے حال ہی میں وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے امریکی حکمرانوں کی غلط پالیسی کا تازہ ترین نمونہ دہشت گرد گروہ داعش کو قرار دیا کہ جو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲