اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : islam
جمعرات

12 مارچ 2015

1:26:53 PM
676337

چین بھی داعش کا خطرہ محسوس کرنے لگا

حکمران کمیونسٹ پارٹی کی صوبہ سنکیانگ شاخ کے سیکرٹری یینگ شن شیان کا کہنا ہے کہ داعش سے متاثر ہونیوالے افراد کا تعلق مسلم اقلیت ویگر سے ہے، چینی حکومت کی طرف سے ویگر اقلیت کیخلاف پہلے ہی آپریشن جاری ہے اور داعش سے متعلق حالیہ انکشافات کے بعد اس آپریشن میں مزید شدت متوقع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کا خطرہ مشرق وسطیٰ سے نکل کر دیگر ممالک کا رخ کررہا ہے۔ چین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کے مغربی علاقے کے شہری شام پہنچ کر داعش کے جنگجوؤں میں شامل ہو رہے ہیں اور یہی افراد چین واپس آکر حکومت کیخلاف خطرناک کارروائیوں کے منصوبے بھی بنارہے ہیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سنکیانگ میں دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ داعش کے زیر اثر آنیوالے افراد کو کسی بڑی کارروائی سے پہلے ہی قابو کیا جاسکے۔ چینی اخبار کے مطابق تقریباً 300 چینی شہری داعش میں شامل ہوچکے ہیں۔ حکمران کمیونسٹ پارٹی کی صوبہ سنکیانگ شاخ کے سیکرٹری یینگ شن شیان کا کہنا ہے کہ داعش سے متاثر ہونیوالے افراد کا تعلق مسلم اقلیت ویگر سے ہے۔ چینی حکومت کی طرف سے ویگر اقلیت کیخلاف پہلے ہی آپریشن جاری ہے اور داعش سے متعلق حالیہ انکشافات کے بعد اس آپریشن میں مزید شدت متوقع ہے۔

........

/169