اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ۔
پیر

9 فروری 2015

3:04:49 PM
670161

امریکہ اور تھائی لینڈ کی مشترکہ فوجی مشقیں

امریکہ اور تھائی لینڈ نے پیر 9 فروری سےگولڈن کوبرا نامی مشقوں کاآغاز کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ اور تھائلینڈ کی گولڈن کوبرا نامی فوجی مشقوں کا شمار دنیا میں ہونے والی بڑی مشقوں میں ہوتا ہے- امریکہ اور تھائی لینڈ کی فوجی مشقیں ایسے عالم میں شروع ہوئي ہیں کہ واشنگٹن نے ابھی حال ہی میں خود کو امن پسند ظاہر کرتے ہوئے، تھائی لینڈ کی فوجی حکومت پرتنیقد کی تھی، جس پر اس ملک کے وزیراعظم سيخ پا ہوگئے تھے- اگرچہ امریکہ اور تھائی لینڈ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں گذشتہ تیس برسوں سے انجام پارہی ہیں اور دنیا کی بڑی کثیرالقومی فوجی مشقوں میں شمار ہوتی ہیں لیکن یہ مشقیں ایسے حالات میں ہورہی ہیں کہ اس سے قبل امریکہ نے تھائی لینڈ کی موجودہ حکومت کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کو محدود کرنے کا اعلان کیا تھا- واشنگٹن کے اسی اعلان کے پیش نظر امریکہ اور تھائی لینڈ کے درمیان ہونے والی یہ فوجی مشقیں قابل غور ہیں- اگرچہ بینکاک میں امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق، وسیع پیمانے پر تھائی لینڈ کے ساتھ  فوجی مشقوں کا مقصد، کہ جس میں باضابطہ طور پر اصلی گولہ بارود اور جنگي وسائل  استعمال کئے جائیں گے، ضرورت پڑنے پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ فوری طور پر تعاون کرنا ہے- بینکاک کے علاوہ جنوبی کوریا، جاپان، انڈونیشیا، اور سنگاپور بھی تھائي لینڈ میں منعقد ہونے والی کوبراگولڈ نامی فوجی مشقوں میں شریک ہیں- امریکی حکام ان مشقوں کو علاقے میں امریکی پالیسی کا اہم حصہ قرار دیتے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲