اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
ہفتہ

31 جنوری 2015

8:30:28 PM
668445

مغویوں کی آزادی: داعش، ٹوکیو مذاکرات میں تعطل

جاپان کے وزيرخارجہ" یاسوھیدہ ناکایاما " نے اعلان کیا ہے کہ مغویوں کی آزادی کے لئے داعش دہشتگـرد گروہ کے ساتھ مذاکرات تعطل کاشکار ہوگئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یاسوھیدہ ناکایاما نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ ٹوکیو،  جاپانی مغویوں کے بارے میں سامنے آنے والی اطلاعات کا تجزیہ اور داعش کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کی کوشش جاری رکھےگا- جاپان کے نائب وزیراعظم ھیروشیگہ سکو نے سنیچر کو کہا کہ ٹوکیو داعش کے قبضے میں موجود مغویوں کے بارے میں جدید اطلاعات کا منتظر ہے- داعش دہشتگردگروہ جواس سے قبل ایک جاپانی مغوی کوقتل کرچکاہے، ایک عراقی خاتون ساجدہ الریشاوی کی رہائی کا خواہاں ہے جو دوہزار پانچ میں اردن کے دارالحکومت امان میں ایک خود کش بم دھماکے میں ملوث ہونے کے جرم میں جیل میں ہے- الریشاوی کو دوہزارچھ میں موت کی سزا سنائی گئی تھی لیکن اس نے کورٹ سے نظرثانی کی اپیل کی اور اس پر اب بھی کیس چل رہا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169