اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
پیر

26 جنوری 2015

5:49:19 AM
667147

یرغمالی کی رہائی: جاپانی وزیر اعظم اور اوباما کے مابین گفتگو

جاپانی وزیراعظم اور امریکی صدر نےداعش کےقبضے میں جاپانی یرغمالی کی رہائي کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے اور امریکی صدر باراک اوبامانے اتوار کو اپنی ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ دونوں ملک داعش کےہاتھوں یرغمال بنائے گئے جاپانی شہری کی رہائی کے لئے اپنا قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ اوباما اور شینزو آبے کی یہ ٹیلیفونی گفتگو وہ ویڈیو کلیپ جاری کئے جانے کے بعد انجام پائی ہے جس میں داعش کے عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ایک جاپانی شہری "ہارونا یوکاوا" کا سرقلم کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔ اوباما نے جواس وقت نئی دہلی میں ہیں، ٹوکیو کے لئے واشنگٹن کی بھرپورحمایت کا اعادہ کیا اور مشرق وسطی کے علاقے میں امن و استحکام کے قیام سے متعلق جاپان کی کوششوں کی تعریف کی۔

.......

/169