اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

25 جنوری 2015

6:23:33 AM
666939

داعش دہشت گردوں نے جاپانی یرغمال کا سر کاٹ دیا + تصویر

عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے چند روز قبل تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے 2 جاپانی شہریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد  تنظیم نے چند روز قبل تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے 2 جاپانی شہریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلفی وہابی دہشت گرد  تنظیم داعش نے چند روز قبل تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے دو جاپانی شہریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ہے۔ داعش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں چند روز قبل اغوا کئے گئے 2 جاپانی شہریوں میں سے ایک کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے اس کے ساتھی کا سر قلم کردیا گیا ہے اور اس کے قتل کے ذمہ دار جاپانی وزیراعظم اور حکومت ہے، یرغمالی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس کی رہائی کے لیے اغو کاروں کے مطالبے کو تسلیم کرے۔واضح رہے کہ چند روز قبل داعش نے جاپان کے دو شہریوں کو اغوا کرلیا تھا اور ان کی رہائی کے بدلے 72 گھنٹوں کے اندر 200 ملین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کی ڈیڈ لائن جمعہ کے روز ختم ہوگئی تھی۔


.......

/169