اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : mehr
بدھ

21 جنوری 2015

6:58:53 AM
666116

عراق و شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا جاپان سے 200 ملین ڈالر کا مطالبہ+ تصاویر

عراق و شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے وڈیو جاری کی ہے جس میں دو جاپانی شہریوں کو یرغمال دکھایا ہے اور ان کی رہائی کے بدلے میں جاپانی حکومت سے 200 ملین ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقعراق و شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے وڈیو جاری کی ہے جس میں دو جاپانی شہریوں کو یرغمال دکھایا ہے اور ان کی رہائی کے بدلے میں جاپانی حکومت سے 200 ملین ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے منگل کو انٹرنٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں دو افراد کو گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوا دکھایا گیا اور کہا گیا ہے کہ یہ دونوں افراد جاپان کے شہری ہیں۔ وڈیو میں نقاب پوش شخص خنجر تھامے کھڑا انگریزی زبان میں جاپان کی حکومت سے مخاطب ہوکر کہہ رہا ہے کہ اگر اس نے 72 گھنٹوں کے اندر 200 ملین ڈالر ادانہیں کئے تو اس کے دونوں شہریوں کو قتل کردیا جائے گا۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جاپان کے وزیراعظم جو ان دنوں مشرقی وسطیٰ کے 6 روزہ دورے کے سلسلے میں مقبوضہ بیت المقدس میں ہیں، اپنے ایک بیان میں داعش کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی یہ حرکت ناقابل قبول ہے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدام کئے جائیں گے تاہم جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ وڈیو کی اصل ہونے کی تصدیق کررہے ہیں۔

.......

/169