اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : dunya
اتوار

18 جنوری 2015

7:25:27 AM
665452

جاپان کا داعش کیخلاف برسرپیکار ممالک کیلئے 200 ملین ڈالر امداد کا اعلان

مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی پھیلی تو دنیا کو ناقابل اندازہ نقصانات اٹھانے پڑیں گے :وزیراعظم ایبے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے داعش سے برسرپیکار ممالک کیلئے 200 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔ دورہ مصر کے دوران دارالحکومت قاہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شنزوایبے نے کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی پھیلی تو دنیا کو ناقابل اندازہ نقصانات اٹھانے پڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن دنیا میں امن اور خوشحالی کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے داعش کے خلاف برسرپیکار ممالک کیلئے 200 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تاہم یہ امداد غیر فوجی ہو گی اور ان ممالک کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔جاپانی وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کا دورہ شروع کیا ہے اور ان کا پہلا پڑاؤ مصر ہے ۔

.......

/169