اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
جمعرات

8 جنوری 2015

11:57:57 AM
663496

داعش نے لیبیا میں اپنی موجودگی کا اعلان کر دیا

دہشت گرد گروہ داعش نے نے لیبیا میں اپنی موجودگی کا اعلان کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق اور شام میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے والے دہشت گرد گروہ داعش نے لیبیا میں اپنی موجودگی کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکائی نیوز کے مطابق داعش نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ہم نے لیبیا میں مسلح سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

اس بیان کے مطابق داعش کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگجوؤ پیشرفتہ ہتھیاروں کے ساتھ شام میں موجود ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے لیثی علاقے میں اس ملک کے سیکورٹی دستوں اور پولیس کے خلاف کارروائی میں ہمارے جنگجوؤں نے بھی شرکت کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2011 میں لیبیا کے ڈکٹیٹر قذافی کے زوال کے بعد سے لیبیا میں مسلح گروہوں کے درمیان جدوجہد کا تسلسل ابھی تک جاری ہے۔

.......

/169