اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
ہفتہ

13 دسمبر 2014

7:47:31 PM
658033

انڈونیشیا، لینڈ سلائیڈنگ، 18 افراد، 100 سے زیادہ لاپتہ

انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے18 افراد ہلاک اور100سے زائد لاپتا ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ جاوا کے مرکزی علاقے میں پیش آیا۔ مٹی کا تودا گرنے سے 105 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے علاقے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث پولیس اورریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

متاثرہ علاقے سے 3 سو زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شدید بارش کی وجہ سے پہاڑ سے گرا ملبہ پورے گاؤں کو بہا لے گیا۔ گاؤں میں صرف دو گھر بچے ہیں۔ سیکڑوں امدادی کارکن کیچڑ اور ملبے کو کھود کر لاشوں کو باہر نکال رہے ہیں۔
ملبے سے 18 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ بارش کی وجہ سے پورے علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے جس سے امدادی کام میں مشکلیں آ رہی ہے۔
.......

/169