اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
ہفتہ

6 دسمبر 2014

12:30:49 PM
656331

چین، سابق سیکورٹی چیف گرفتار

چین میں سابق سیکورٹی چیف زہو یانگ کانگ کو مالی بدعنوانی، جنسی استحصال اور ملک کے خفیہ رازوں افشا کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  جمعہ کی شب چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے 'پولٹ بیورو' کے سابق رکن کو حراست میں لے لیا گیا، یانگ کانگ کو کمیونسٹ پارٹی سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

پولٹ بیورو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، یانگ کانگ کا کیس عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کے خلاف قائم مقدمات کی سماعت جلد شروع ہوجائے گی۔

چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف شروع کی جانے والی قومی مہم کا شکار بننے والوں میں اکہتر سالہ یانگ کانگ حکمران جماعت کے سب سینئر عہدیدار ہیں۔

یانگ کانگ حکمران جماعت کے مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ دو بار قدرتی وسائل اور داخلی سکیورٹی کے مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

.......

/169