اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ۔
جمعرات

4 دسمبر 2014

7:32:44 PM
655998

آسٹریلیا کے باشندوں پرلگی شام جانے پر پابندی

آسٹریلیا نے انسداد دہشتگردی کے نئے قانون کے تحت شامی شہر رقہ کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسٹریلیا نے انسداد دہشتگردی کے نئے قانون کے تحت شامی شہر رقہ کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا نے انسداد دہشتگردی کے نئے قانون کے تحت پابندی عائد کرنے کے بعد کہا ہے کہ اگر کوئی آسٹریلوی شہری رقہ کی طرف جاتا ہے، تو اسے دس برس تک کی قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اس آسٹریلوی اعلان کا مقصد شام میں شدت پسند تنظیم داعش میں آسٹریلوی شہریوں کی شمولیت کو روکنا ہے۔ واضح ہو کہ کہ رواں برس ستمبر میں آسٹریلیا نے دہشتگردی کے خطرے کی سطح بلند کردی تھی اور اس کے بعد سڈنی اور بریسبن میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کر کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲