اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
اتوار

23 نومبر 2014

12:30:17 PM
653334

داعش کے ساتھ رابطے کے الزام میں تین افراد گرفتار

ملائیشیا کی پولیس نے اپنے ملک کے دارالحکومت سے دہشتگرد گروہ داعش سے رابطہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے اتوار کے دن کہا ہے کہ دارالحکومت کوالالامپور سے ایسے ایک مرد اور دو خواتین کو گرفتار کیا گيا ہے جن پر دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ تعلقات کا الزام ہے۔ ملائیشيا کے پولیس چیف جنرل خالد ابوبکر نے کہا ہے کہ یہ افراد دہشگرد گروہ داعش کی مالی حمایت کرتے تھے۔ ملائیشیا کی پولیس اب تک اڑتیس افراد کو دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرچکی ہے اور مزید پانچ افراد کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

.......

/169