اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
ہفتہ

15 نومبر 2014

3:39:33 PM
651520

انڈونیشیا میں7اعشاریہ3شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے جزائرمالوکومیں7اعشاریہ3شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی جارہی ہے۔تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات جاری نہیں ہوئی ہیں
کہا جارہا ہے کہ زلزلے کا خطرہ تین سوکلومیٹر کی حدود میں ہے لیکن سونامی سے بحیرہ اوقیانوس کو کوئی خطرہ نہیں۔سونامی کے جوالے سے خبردار کرنے والے ادارے نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ سونامی انڈو نیشیا،فلپائن،جزائر سلیمان اور جزائر مارشل کے ساحلوں  کے علاوہ جاپان اور تائیوان کے سواحل سے  بھی ٹکرا سکتا ہے
 انڈونیشیا ایک ایسے خط میں واقع پے، جہاں زیرِزمین پلیٹس آپس میں ٹکراتی رہتی ہیں، جس کے باعث زلزے اور آتش فشانی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
سن 2004 میں انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا کے قریب آنے والے ایک زلزلے کے بعد سونامی کی وجہ سے تقریباً 170,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
جبکہ گزشتہ برس آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے کے باعث 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲