اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
منگل

11 نومبر 2014

9:16:47 AM
650702

چین اور جاپان کے سربراہوں کی تاریخی ملاقات

چینی صدر شی جنپنگ اور جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پہلی بار ایک دوسرے سے ملاقات کی جسے علاقائی تنازعات اور برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جنپنگ اور جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پہلی بار ایک دوسرے سے ملاقات کی جسے علاقائی تنازعات اور برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

 بیجنگ میں ایپک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے سے ملاقات سے چین کو امید ہے کہ جاپان پرامن ترقی کے راستے پر عمل پیرا رہے گا اور فوجی اور سیکورٹی لحاظ سے مناسب پالیسیاں اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم اور اچھے دو طرفہ تعلقات کی تعمیر کے لئے دونوں ملکوں کو باہم عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت نے جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔

اس موقع پر شینزو آبے نے کہا کہ جاپان پرامن ترقی کا راستہ جاری رکھنے کے لئے پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک چین اور جاپان کے درمیان ہوئے چار نکاتی معاہدے پر مناسب طریقے سے عمل در آمد کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

.......

/169