اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

8 نومبر 2014

7:30:40 PM
650106

نائجیریا کے شہر کانو میں امام حسین علیہ السلام کی مجلس کے دوران ایک عیسائی جوان نے کلمہ اسلام پڑھ کر مذہب تشیع قبول کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے شہر کانو میں امام حسین علیہ السلام کی مجلس کے دوران ایک عیسائی جوان نے کلمہ اسلام پڑھ کر مذہب تشیع قبول کر لیا۔
یہ عیسائی جوان جو عشق امام حسین(ع) میں شیعہ ہوا ہے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری سے انتہائی متاثر ہوا اور نائجیریا کے عالم دین شیخ محمد محمود کے پاس حاضر ہو کر شہادتین کو زبان پر جاری کیا اور مسلمان بننے کے بعد اپنا نام محمد انتخاب کیا۔
اس دوران نائجیریا کے رہبر شیخ ابراہیم زکزاکی نے حسینیہ بقیۃ اللہ میں محرم کے حوالے سے ہو رہے پروگرام میں کہا کہ چار دنوں سے مسلسل مجھے ٹرور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شیخ زکزاکی نے کہا: نائجیریا کا صدر جمہوریہ ہماری موت کا خواہاں ہے خاص طور پر اس کے بعد کہ امام حسین (ع) کے جلوس پر حملہ کروا کر ۱۰۸ عزاداروں اور اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کو خون میں لت پت کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا: ان کا منصوبہ یہ ہے کہ وہ حسینیہ میں آتے جاتے وقت ہمیں محاصرہ کریں اور اس کے بعد جو چاہیں جنایت انجام دیں۔
شیخ زکزاکی نے کہا: گودلاک جاناتن ہمارے بچوں کو قتل کر کے سیر نہیں ہوا اور اب ہمیں قتل کرنا چاہتا ہے اور ہمیں اس کے اس کام پر کوئی تعجب نہیں ہے اس لیے کہ ہمارے دشمنوں کا یہی طریقہ کار رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲