اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ۔
ہفتہ

8 نومبر 2014

5:25:45 PM
650067

آسٹریا میں ترکی کے مبلّغ انتہاپسندانہ نظریات پھیلارہے ہیں

آسٹریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی کے آئمہ جماعات آسٹریا میں اپنے ملک کے اہداف کے دائرے میں انتہا پسندانہ نظریات کو عام کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سباسٹین کورٹس نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ یہ امر باعث بنا ہے یورپ کے بہت سے ملکوں سے یورپی باشندے شام میں دہشتگردوں کی صف میں شامل ہونے کے لئے اس ملک جارہے ہیں۔
کورٹس نے کہا کہ ایسی صورت میں جبکہ آسٹریا کے باہر سے آئمہ جماعات کو مالی فنڈ مھیہ کرنا ممنوع ہے، ترکی سے ان افراد کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ آسٹریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مذہبی سینٹروں، مساجد اور دیگر دینی مراکز کی تعمیری کاموں میں امداد صرف ایک مرتبہ کی جانی چاہیے اور اس حوالے سے مستقل بنیادوں پر مالی فنڈ مھیہ کیا جانے پر پانبدی ہے۔ واضح رہے کہ یورپ میں دہشتگرد تنظیمیں سرگرم طریقے سے کام کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲