اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

4 نومبر 2014

6:13:15 PM
649193

نائجیریا کی ریاست ’’یوبی‘‘ میں امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر دھشتگردوں نے قاتلانہ حملہ کر کے ۱۰۸ شیعیان حیدر کرار کو خون میں لت پت کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کی ریاست ’’یوبی‘‘ میں امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر دھشتگردوں نے قاتلانہ حملہ کر کے ۱۰۸ شیعیان حیدر کرار کو خون میں لت پت کر دیا ہے۔
عینی گواہوں کے مطابق یوبی ریاست کے شہر بوتیسکوم کے علاقے تسوہوار کاسوا میں امام حسین علیہ السلام کے جلوس عزا پر خود کش حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ۲۸ افراد شہید اور ۸۰ زخمی ہوئے ہیں۔
نائجیریا کے سکیورٹی اہلکاروں نے تاہم اس حملے کے سلسلے میں کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں اور کسی دھشتگرد گروہ نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے البتہ یہ احتمال دیا جا رہا ہے کہ اس ملک کے معروف دھشتگرد گروہ بوکو حرام نے عزاداران مظلوم کربلا پر حملہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال یوم قدس کے موقع پر بھی اس ملک کے شہر زاریا میں قدس کی حمایت میں ہوئے مظاہرے میں ۳۳ شیعوں کو شہید کر دیا گیا تھا جن میں اس شہر کے رہبر احمد زکزاکی کے تین بیٹے بھی شام تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲