اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

15 اکتوبر 2014

4:24:10 AM
644399

شیخ زکزاکی نے جشن عید غدیر میں ظاہر کیا:

دھشتگرد ٹولہ بوکوحرام کی شیعہ عورتوں کو اغوا کرنے کی پلاننگ+ تصاویر

نائیجیریا کے شیعوں کے رہنما نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں اس ملک میں موجود دھشتگرد ٹولے بوکوحرام کی طرف سے بنائے گئے شیعہ خواتین کو اغوا کرنے کے منصوبے کی خبر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عید سعید غدیر عید امامت و ولایت کا جشن گزشتہ روز نائجیریا کی ریاست کاڈونا کے شہر زاریا میں واقع حسینیہ بقیۃ اللہ میں شیعوں کی کثیر تعداد کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔
زاریا میں شیعہ حضرات عید غدیر کے جشن کو تین دن مسلسل منعقد کرتے ہیں اور اس پروگرام میں امیر المومنین(ع) کی شان میں قصائد اور مناقب پڑھتے ہیں۔
گزشتہ روز حسینیہ بقیۃ اللہ میں نائجیریا کے شیعوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے عید سعید غدیر کی مناسبت سے امام زمانہ (عج) اور تمام محبان اہلبیت(ع) کو مبارک باد پیش کی اور واقعہ غدیر کے تاریخی پہلو پر روشنی ڈالی۔
شیخ زکزاکی نے پیغمبر اسلام (ص) سے مروی خطبہ غدیر کی تلاوت کر کے اپنی زبان میں اس کا ترجمہ بیان کیا۔
نائیجیریا کے شیعوں کے رہنما نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں اس ملک میں موجود دھشتگرد ٹولے بوکوحرام کی طرف سے بنائے گئے شیعہ خواتین کو اغوا کرنے کے منصوبے کی خبر دی۔
انہوں نے بوکوحرام کے اس پروپیگنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے کی لڑکیوں اور عورتوں کو اس دھشتگرد ٹولے سے ہوشیار رہنا ہو گا چند خواتین کو ایک ساتھ مل کر گھر سے باہر نکلنا ہو گا۔
واضح رہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر قدس ریلی کے دوران حکومتی کارندوں کی طرف سے ہوئے حملے کی وجہ سے اس شہر کے ۳۳ شیعہ شہید ہو گئے تھے جن میں شیخ زکزاکی کے تین جوان بیٹے بھی شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲