اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib.ir
اتوار

14 ستمبر 2014

11:40:54 AM
637665

داعش کے ساتھ ہر قسم کا تعاون حرام: ملیشیا

ملیشیا کے علماء نے دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو حرام قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ملیشیا کے پراک صوبے کے مفتی ھاروستانی زکریا نے دہشتگرد گروہ داعش میں اس ملک کے بعض باشندوں کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے، دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو حرام قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے کے لئے ٹھوس اقدامات انجام دے۔
ادھر مليشیا کے ایک اور صوبے کلانتان کے مفتی نے بھی اس ملک کے باشندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جہاد کے حقیقی معنی پر توجہ دیں اور اس حوالے سے مزید مطالعہ کریں۔
ملیشیاء کی یوتارا یونیورسٹی میں عالمی قوانین کی تحقیقات کے مرکز کے سربراہ نے بھی دہشتگرد گروہ داعش کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، عوام سے کہا ہے کہ وہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش سے دور رہیں۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل ملیشیا کے وزیر اعظم تجیب تون رزاق نے بھی اپنے ملک کے علماء سے اپیل کی تھی کہ وہ عوام میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲