اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
جمعہ

22 اگست 2014

12:34:33 PM
632675

ہیرو شیما، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

جاپان کے شہر ہیرو شیما میں زمین کے تودے کے نیچے دب کرمرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن ہیروشیما میں زمین کے کھسنے اور تودے کے نیچے دب کرمرنے والوں کی تعداد بڑھ کر انتالیس ہوگئی ہے اور چھبیس افراد لاپتہ ہیں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ اس سے قبل مرنے والوں کی تعداد چھتیس اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد سات بتائی گئي تھی ۔
فرانس کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے ۔
ہیروشیما میں منگل کے دن ہونے والی موسلادھار بارش میں ایک ساتھ تیس جگہوں پرزمین کے کھسنے اور تودے گرنے کے واقعات رونما ہوئے ،

.......

/169