اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : irib
منگل

12 اگست 2014

11:45:54 AM
630614

چین میں قدیمی مسجد کے امام جماعت کا قتل

چین کے علاقہ ژنجیانگ میں واقع سب سے پرانی مسجد کے امام جماعت کو شدت پسندوں نے قتل کردیا ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق چین کے علاقے ژنجیانگ کے کاشغر میں واقع چھ سو سال پرانی مسجد میں چینی حکومت کی طرف سے منسوب امام جمعہ و جماعت مولانا طاہر کو انتہا پسند دہشتگردوں نے قتل کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے دو حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ تیسرے قاتل کو گرفتار کرنے کے بعد ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
چین کے سیکیورٹی حکام کا خیال ہے کہ مولانا طاہر کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چین کے ژنجیانگ علاقے میں اقلیتی مسلمان برادری یوغر کی بڑی تعداد رہتی ہے، گذشتہ ایک سال سے اس علاقے میں پر تشدد واقعات کا سلسہ بڑھ گیا ہے۔

.......

/169