اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : جنگ
منگل

12 اگست 2014

4:48:48 AM
630494

جاپان: طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے تباہی ، حادثات میں9فراد ہلاک

جاپان کے مغربی حصے سے ٹکرانے والے طوفان Halong کے باعث بارشوں اور تیز ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے مغربی حصے سے ٹکرانے والے طوفان Halong کے باعث بارشوں اور تیز ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دس لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کیلئے ہدایت کر دی گئی ہے۔ دو سو سے زائد پر وازیں منسوخ اور بلٹ ٹرین بھی معطل ہو گئیں۔تیز ہواؤں کے باعث درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئےجبکہ متعدد مکانا ت کو بھی نقصان پہنچا۔مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک اور 70سے زائدزخمی ہوگئےاور ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔

.......

/169