اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیو تہران
جمعرات

31 جولائی 2014

1:06:15 PM
627972

ملایشین طیارے کے بارے میں معلومات عالمی اداروں کو فراہم

روس نے یوکرین کی فضا میں حادثے سے تباہ ہونے والے ملایشین طیارے کے بارے میں معلومات عالمی اداروں کو فراہم کردی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس نے یوکرین کی فضا میں حادثے سے تباہ ہونے والے ملایشین طیارے کے بارے میں معلومات عالمی اداروں کو فراہم کردی ہیں۔ واضح رہے سترہ جولائي کو ملایشیا کا ایک طیارہ یوکرین میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں میزائل سے مارگرایا گيا تھا۔ روس نے اس بد نصیب طیارے کےبارے میں معلومات یورپی یونین کے ادارے برائے سیکیورٹی وتعاون نیز اقوام متحدہ کو فراہم کی ہیں۔ ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے بدھ کو سلامتی کونسل میں یہ معلومات اس کونسل کو فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کی درخواست کے بعد روسی ماہرین نے یوکرین میں ملایشین طیارے کے گرکر تباہ ہونے کے مقام پر تحقیقات شروع کردی تھیں۔یوکرین اور اسکے مغربی اتحادیوں کا دعوی ہے کہ ملایشیا کا یہ طیارہ روس کے حمایت یافتہ علیحدگي پسندوں نے میزائل سے مار گرایا ہے۔ روس اس الزام کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ یوکرین کے علیحدگي پسند یہ کہتے ہیں کہ ملایشین طیارہ کی ایف حکومت نے مار گرایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲