اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
جمعہ

18 جولائی 2014

7:23:20 PM
624970

ملائیشین تباہ شدہ طیارے کے بارے میں مزید تفصیلات

جمعرات کی رات یوکرین کی فضا میں حادثے کا شکار ہونے والے ملایشین طیارے کے بارے میں مزید تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعرات کی رات یوکرین کی فضا میں حادثے کا شکار ہونے والے ملایشین طیارے کے بارے میں مزید تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے ملایشیا کا یہ مسافر طیارہ یوکرین کے مشرقی علاقے میں گرکر تباہ ہوگيا جہاں یوکرین کی فوج اور علیحدگي پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ابتدائي تحقیقات سے پتہ چلتا ہےکہ یہ طیارہ بوئينگ ایم ايچ سترہ جو ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے کوالالامپور کی طرف جارہا ہے میزائل حملے میں گرکر تباہ ہوا ہے۔ طیارے کے حادثے کے بعد یوکرین کی حکومت نے علیحدگي پسندوں کو اس حادثے کاذمہ دار قرار دیا جس کےبعد علیحدگي پسندوں نے کی ایف کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے پاس ایسے ہتھیار نہیں ہیں جن سے مسافر طیاروں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہو۔ ایسی غیر مصدقہ خبریں بھی ملی ہیں کہ یوکرین کے دو طیاروں نے ملایشین مسافر طیارے کا پیچھا کیا تھا اور یوکرین کا فضائي دفاعی سسٹم بھی اسی طیارے کو نشانے پررکھے ہوئے تھا۔ تباہ شدہ طیارے کے دو بلیک باکس مل گئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہےکہ پائلٹ نے حادثے سے پہلے کسی غیر معمولی صورتحال کی رپورٹ نہیں دی تھی۔ اس طیارے پر دوسواٹھانوے مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے اس بدنصیب طیارے پر ایڈز کا مقابلہ کرنے والے صف اول کے محققین سوار تھے جو ملبورن میں ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے جارہے تھے۔ روسی صدر پوتین نے یوکرین کو ملایشن طیارے کو مار گرانے کا ذمہ دار قراردیا ہے جبکہ سلامتی کونسل اس حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانےکی غرض سے اجلاس کرنے والی ہے۔ اس سے قبل بھی ملایشیا کا ایک مسافر طیارہ لاپتہ ہوگيا تھا جس پر دوسو انتالیس مسافر سوار تھے۔ یوکرین کی حکومت نے نامعلوم مدت تک اپنے ملک کی ‌فضائي حدود کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲