اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
جمعرات

17 جولائی 2014

6:48:43 PM
624794

ملائیشیا کا مسافر طیارہ یوکرین میں گر کر تباہ، 295 افراد ہلاک

ملائیشیا کا مسافر طیارہ یوکرین میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 295 افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائیشیا کا مسافر طیارہ یوکرین میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 295 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق ملائشیا کا مسافر طیارہ بوئینگ 777 ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم سے کوالالمپور جارہا تھا کہ مشرقی یوکرین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ملائیشین حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے 15 اور 285 مسافر سوار تھے جو ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے جس علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہ مکمل طور پر باغیوں کے کنٹرول میں ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ طیارے کو باغیوں نے نشانہ بنا کر تباہ کیا ہو۔ ملائشین ایئر لائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ پرواز ایم ایچ 17 ایمسٹرڈیم سے اڑان بھرنے کے بعد مسلسل رابطے میں تھی تاہم یوکرین کی حدود میں داخل ہونے کے بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا ملائیشین ایئرلائن کا طیارہ 239 مسافروں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، گمشدہ طیارے کو تلاش کے لیے کئی ممالک کی فضائیہ اور ماہرین کی ٹیموں نے کوشش کی لیکن اس کے باوجود طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲